اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

منیبہ علی ٹی 20 میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ویمن بیٹر منیبہ علی نے 65 گیندوں پر سنچری بنا دی۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں منیبہ علی نے آئرلینڈ کے خلاف 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے شامل تھے۔

منیبہ علی نے 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے سنچری اسکور کی۔

قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں حریف ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان ویمنز کی جانب سے ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ جارح مزاج بیٹر عائشہ نسیم 6 رنز بناسکیں۔

آئرلینڈ کی ایرلین کیلی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں