اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے تازہ پارٹی پوزیشن جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ پارٹی پوزیشن جاری کر دی.

تازہ نتائج کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی 60 نشستوں کے ساتھ پہلےنمبر پر ہے جب کہ جماعت اسلامی کی 42 نشستیں ہیں۔ پی ٹی آئی 26 نشستوں کیساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

تازہ پارٹی پوزیشن میں مسلم لیگ ن 4 نشستوں کےساتھ چوتھےنمبر پر ہے۔ ایم کیوایم، جےیوآئی ف، ٹی ایل پی اور آزادامیدوار ایک ایک یوسی پر کامیاب۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کے99 یونین کونسلز کےنتائج آنا باقی ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پی پی پی میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، بدین اورسندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ ضلع وسطی اور شرقی میں جماعت اسلامی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ ضلع ملیر اور جنوبی میں تیر چل گیا۔ لیاری اورکیماڑی میں بھی جیالوں نے میدان مارلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں