جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن کے التوا سے متعلق درخواست اور نوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی اور کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ وزارت داخلہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے حلقہ بندیوں پر سخت اعتراضات اور احتجاج کے بعد گزشتہ شب سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے انتخابات نہ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، شرجیل میمن

آج صبح سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن اور ضلع کونسل کی حلقہ بندیاں منسوخ کردی تھیں اور محکمہ بلدیات سندھ نے حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں