کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس کے حوالے سے کے الیکٹرک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس لگانے یا ہٹانے کا اختیار وفاقی و صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ میونسپل ٹیکس کے استعمال کے حوالے سے معلومات کے الیکٹرک کے اختیارات میں نہیں، اس کے لیے کے ایم سی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک مختلف ٹیکسوں کے حوالے سے حکومتی ہدایات کو ماننے کا پابند ہے۔
ترجمان نے کہا شہریوں کے انوکھے احتجاج سے پچھلے کچھ دنوں میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ کچرا شہر کراچی کے لیے کتنا بڑا مسئلہ ہے، فضلے سے توانائی (Waste to Enrgy) اور اس طرح کی پالیسیوں کی بھی اشد ضرورت ہے، تاکہ کچرے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بطور ذمہ دار ادارہ، ہم شہر میں کچرے کے مسئلے کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت حل کرنے کے حوالے سے بھی سوچ بچار کر رہے ہیں۔