کےالیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کی مد میں 4ارب روپے ماہانہ جمع ہوں گے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق قرارداد منظور ہوئی ہے پچھلے ادوار میں فائلیں پھینک کر لوگ کہتے تھے ہمارے پاس اختیارات نہیں، اپوزیشن اس معاملے کو ایشو بنا کر عدالت لے کر گئی تھی عدالت کا شکرگزار ہوں انہوں نے تسلیم کیا ٹیکس لگانا کونسل کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس سے 4 ارب روپے ماہانہ جمع ہوں گے، 100 یونٹ والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا جب کہ 100 سے 200 یونٹ والوں سے 20 روپے اور 200 سے 300 والوں سے40روپےٹیکس لیا جائے گا۔
کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے منظور ہوتے ہی جماعت اسلامی کے اراکین نے احتجاج کیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک چور ہے کے نعرے لگائے گئے، احتجاج کے دوران میئر کراچی نے اجلاس ملتوی کردیا۔