اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت کے حوالے سے جو ہم دنیا سے کہتے تھے اس کا ثبوت آگیا ہے، منیر اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے جوہم دنیا سےکہتےتھے اسکا ثبوت آگیا ہے، دنیا کو اندازا ہوتا جارہا ہے کہ بھارت میں کس قسم کی حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی انٹرنیشنل ایشوز پر بہت واضح‌ ہے، ہمارے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ یہاں موجود ہیں، ہماری پالیسیز واضح طور پر بیان کی جارہی ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا جو مکمل ترجیحی مسئلہ ہے وہ کشمیر ہے اس کو ہر وقت آگے رکھنا ہے، دنیاکوبتاناہےکشمیرکامسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوااوراس کوحل کرنےکی ضرورت ہے، سمٹ میٹنگز میں ہماری توجہ مالیاتی کمٹمنٹس پر ہے، منٹ میں جو مالیاتی کمٹمنٹس ہوئی ہیں ان کو لاگو کرنےکی ضرورت ہے۔

بھارت کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہمیں بھارت کےحوالے سے کچھ کہنےکی ضرورت نہیں جو ہم دنیا سے کہتے تھے اس کا ثبوت آگیاہے، دنیا کو نظر آئے گا ہندوستان اوراس کی حکومت کس قسم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےکس طرح سےانٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، دنیا میں بھارت کا برتاؤ جس طرح کا ہے کہ ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

منیر اکرم نے مزید بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ شیڈول کے مسئلہ کی وجہ سے اب تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے، ترکی سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں وہ ہمیں جانتے ہیں ہم انہیں جاتے ہیں۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں