ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

منیر کمال بینکس ایسوسی ایشن کے نئے سی ای او اور سیکریٹری جنرل مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے منیر کمال کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

منیر کمال یکم اپریل 2024 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ منیر کمال توفیق اے حسین کی جگہ لیں گے جو ایک دہائی سے زیادہ مثالی خدمات کے بعد 31 مارچ 2024 کو ایسوسی ایشن سے ریٹائرہورہے ہیں۔

منیر کمال بینکاری اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں چار دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر کا آغاز سٹی بینک پاکستان سے ہوا اور اس کے بعد سے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد قابل قدر عہدوں پر فائز رہے، جن میں فیصل بینک اور یونین بینک کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دینا بھی شامل ہے۔ منیر کمال انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی کے سابق طالب علم ہیں اور ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں ان کے وسیع کارپوریٹ گورننس کے تجربے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل بینک آف پاکستان جیسے ممتاز اداروں کے چیئرمین کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اینگرو کارپوریشن، ڈی ایچ کارپوریشن، انفرا ضامن پاکستان، جی ایس کے پاکستان، جوبلی لائف انشورنس اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دینا شامل ہیں۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے کہا کہ ہم منیر کمال کو پی بی اے کے نئے سی ای او اور سیکریٹری جنرل کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وسیع قائدانہ تجربہ اور بینکاری کے منظر نامے کی گہری سمجھ بوجھ منیر کمال کو ادارے کو آگے بڑھانے کے لیے موزوں بناتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں