ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ببیتا اور ٹپو نے منگنی کر لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار راج انادکت اور اداکارہ منمن دتہ میں ایک بار پھر منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

ڈرامے میں منمن دتہ ’ببیتا‘ اور راج انادکت ’ٹپو‘ کا کردار نبھانے کیلیے مشہور ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ منمن دتہ راج انادکت کے ساتھ منگنی کیلیے وڈودرا روانہ ہو چکی ہیں اور منگنی کی تقریب رواں ماہ منعقد ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کیا ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ بند ہونے والا ہے؟

منمن دتہ نے ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبریں جعلی اور مضحکہ خیز ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں اپنی توانائی ان جعلی خبروں پر ضائع نہیں کرنا چاہتی۔

ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں کی منگنی رواں ماہ ہو چکی ہے، اس کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں جوڑے نے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کے والدین اس رشتے سے خوش ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ منمن دتہ اور راج انادکت شروع سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو اس بارے میں علم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں