جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 10 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے 10ویں اوور میں واقعہ پیش آیا تھا، کولن منرو نے افتخار احمد کی طرف ’چکنگ‘ کا اشارہ کیا جس پر محمد رضوان نے بحث کی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے چارجز کو قبول کرتے ہوئے جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں