اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں آریز احمد (فیضی ) اور فاطمہ آفندی (ہادیہ) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی ہے۔
آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، عنایت خان، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا، منفی کردار)، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔
’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں تاہم دونوں کی شادی ہوگئی ہے لیکن فیضی سدھرنے کی بجائے اپنی وہی حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
ڈرامے کی 30ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’فیضی اپنے دوست سے کہہ رہے ہیں کہ پتا ہے میری جھوٹی محبت کو وہ سچ سمجھ بیٹھی ہے۔‘
ہادیہ جو شوہر کے ارادوں سے ناواقف ہیں وہ کہتی ہیں کہ ’بہت ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ مجھ سے دور نہ ہوجائیں۔
’رمشا کہتی ہیں کہ ’میں اتنی آسانی سے ہادیہ کو اپنی محنت اور کیے کرائے پر پانی نہیں پھیرنے دوں گی۔‘
کیا ہادیہ کی زندگی میں پیش آئی مشکلات کم ہوسکیں گی؟ کیا فیضی سدھر جائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔