تازہ ترین

’میری زندگی برباد کردی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ہادیہ نے راضی کو کھری کھری سنادیں۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن، عنایت خان (راضی)، رمہا احمد (نتاشا) ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ہادیہ کی ساس نے ان پر راضی سے افیئر کا الزام لگادیا جس کے بعد وہ گھر سے چلی گئیں اور انہیں سوچوں میں گم ہوکر سڑک پر چل رہی ہوتی ہیں۔‘

جب راضی کو اس کا علم ہوتا ہے وہ ان کی مدد کے لیے پہنچتے ہیں لیکن ہادیہ راضی پر سارا غصہ نکال دیتی ہیں۔

ہادیہ کہتی ہیں کہ ’مجھے کوئی بات نہیں سننی سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا میرا سب کچھ چھین لیا اب کیا چاہتے ہیں، راضی انہیں سمجھاتے ہیں لیکن وہ نہیں سنتیں اور کہتی ہیں کہ ’میرا پیچھا چھوڑ دیں، مدد کی ضرورت نہیں ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’کس حق سے میرا ساتھ دینا چاہتے ہیں کوئی جواب نہیں ہے کتنا سمجھایا تھا کہ میری زندگی میں دخل اندازی نہ کریں پھر بھی میری ایک نہ سنی، کہا تھا کہ آپ سے محبت نہیں کرتی لیکن نہیں آپ نے میری زندگی برباد کرکے رکھ دی۔‘

راضی کہتے ہیں کہ ’آپ کی زندگی سے چلا جاؤں گا لیکن کیا واقعی آپ کو لگتا ہے کہ اس سب کا میں قصوار ہوں، سچ تو یہ ہے کہ آپ کا اور فیضان کا رشتہ ہی کمزور تھا۔‘

کیا ہادیہ اور فیضان کی تلخیاں ختم ہوجائیں گی؟ کیا راضی ہادیہ کا ہاتھ تھام لیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’مقدر کا ستارہ‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -