بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فاطمہ آفندی انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ اور ’بیٹیاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے ہلکے پرپل رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا جبکہ انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فاطمہ آفندی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مارننگ۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ قرار دے رہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ آفندی ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ بیٹیاں میں انہوں نے ’فضا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں