بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

’کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فواد نے فضا کو بدنام کرنے کی دھمکی دے دی۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فضا کو فواد نے بدنام کرنے کی دھمکی دے دی جس کے بعد وہ روتی ہوئی بہن ہادیہ کے پاس مدد کے لیے پہنچتی ہے۔‘

فضا بہن کو روتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ’آپی وہ فواد آیا تھا صفدر انکل نے اسے دیکھ لیا وہ مجھے دھمکی دے کر گیا ہے اور کہہ رہا تھا کہ سب کچھ نثار کو بتا دے گا اور کچھ ایسا کرے گا کہ میں منہ دکھانے کے لیے لائق نہیں رہوں گی۔‘

وہ بہن سے بات کررہی ہوتی ہیں کہ درمیان میں کال آجاتی ہے، وہ دھمکی دیتا ہے کہ ’آج تمہیں ایک سرپرائز ملے گا یہ آخری کال تھی آج کے بعد تم مجھے کال کیا کرو گی۔‘

’مقدر کا ستارہ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا فواد فضا کو بدنام کردے گا یا پھر ہادیہ اپنی بہن کی مدد کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں