اشتہار

’ہادیہ کے کردار سے محبت کرنے کا شکریہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیتل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے مداحوں کے نام پیغام شیئر کردیا۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، رمہا احمد (نتاشا)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے بیٹے سے شادی کردیتے ہیں اس کے بعد سسرال میں‌ ہادیہ کا امتحان شروع ہوتا ہے جو اب تک جاری ہے۔‘

اداکارہ فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے نام پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہادیہ کے کردار کو پسند کرنے پر آپ کی شکر گزار ہوں، مقدر کا ستارہ دیکھتے رہیں۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں بھی ڈرامے کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں مداح اقساط دیکھتے ہیں، اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں