تازہ ترین

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

پاکستانی حکام سے کہا ہے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے: امریکا

واشنگٹن: امریکا نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے...

حکومت کا توانائی بچت کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بچانے کیلیے دکانیں...

’عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے‘

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام کسی اور کو نہیں مانتے، ان کے لیے اگر کوئی وزیراعظم ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے نشتر پارک میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگلا سال بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا سال ہے، بلاول بھٹو سندھ کی تنظیم اور کارکنان کو ثابت قدم پائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے ہم پُرامید نظروں سے بلاول کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Comments