بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تاجروں کو بلاسود قرضےدیےجائیں،وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ تاجروں کو بلاسود قرضے دیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل ہم نے 2217 ٹیسٹ کیے،ان ٹیسٹ میں 138 نئے مریض سامنے آئے،صوبے میں مریضوں کی کل تعداد 2355 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل ایک مریض دنیا سے رخصت ہوا،سندھ میں کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ اور ایسٹ کی گنجان آبادیوں میں کیسز بڑھنا تشویش ناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کھارادر، لیاری اور بہار کالونی میں زیادہ کیسز آئے ہیں،ہم کچی آبادیوں میں ٹیسٹ بڑھا رہے ہیں،عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائےگی یہ مرض پھیلتا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کل11 صحت یاب مریضوں کوگھر بھیجاگیا،سندھ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ تاجروں کو بلاسود قرضے دیے جائیں،بلاسود،طویل دورانیے کے قرضوں سے چھوٹے تاجروں کے مسائل حل ہوں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 143 تک جا پہنچی ہے جبکہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں