بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کیلئے لایا گیا ہے، نبیل گبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لگتا ہے مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائو کیلئے لایا گیا ہے، ایم کیو ایم سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی،ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں بات نہیں کرتے تھے، مراد علی شاہ کواسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کیلئے لایا گیا ہے۔

نبیل گبول کا کہناتھا کہ وسیم اختر کی جے آئی ٹی ایک گھنٹے میں بناکر میڈیا پر چلا دی گئی جبکہ عزیربلوچ، ڈاکٹرعاصم کی جے آئی ٹی ابھی تک باہرنہیں آئی۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ 8اگست کوالیکشن میں وسیم اختر میئر کراچی بن جائیں گے، لگتا ہے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم دوبارہ اتحاد کرنےجارہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ سانحہ12مئی کے واقعے میں ایم کیوایم ملوث تھی،وسیم اختر کو معلوم ہے12مئی کوکون حکم دے رہا تھا، نبیل گبول نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سندھ میں گورنر راج لگادیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں