اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل ہے:مرادعلی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں اگلی حکومت تمام جماعتیں مل کر بنائیں گی ‘ آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ان خیالات کا اظہار سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، کسی بھی پارٹی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اور پارٹی کے امیدوار کو نامزد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے اور پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے، خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں۔

حلقہ بندیوں کے معاملے پرمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حق میں ہونے والے فیصلے کی حمایت کرے گی، سندھ کے عوام تحریک انصاف کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ واٹر کمیشن کو بنے ہوئے ایک سال ہوا ہے، صوبہ سندھ میں آبی قلت کو ختم کرنے کےلیے مستقل منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ منچھر جیل کے فلٹر پلانٹ کو جلد فعال کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ارسا کو پہلے ہی سندھ میں پیدا ہونے والی آبی قلت کے حوالے سے پانی کو ذخیرہ کرنے کی تجویز دی تھی مگر ارسا نے ہماری تجویزات پر عمل نہیں کیا۔

آئندہ انتخابات کےحوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’’ آئندہ انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملنا مشکل دکھائی دے رہا ہے‘ انتخابی صورتحال کے پیشِ نظر کہہ سکتا ہوں کہ  وفاقی سطح پر حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر اتحاد بنانا ضروری ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں