بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ سندھ نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جانوروں سے ناروا سلوک کیے جانے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بے زبانوں سے ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ جانور بھی اللہ کی مخلوق ہیں ان سے اچھا برتاؤ کرنا چاہیے، سانگھڑ میں زخمی کی گئی اونٹ کا علاج کروایا جائے اور اس کی مصنوعی ٹانگ لگانے کا بندوبست کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ زخمی اونٹ کے علاج معالجہ کا کراچی میں بندوبست کر کے رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کو ہدایت جاری کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد مصنوعی ٹانگ کا بندوبست کیا جائے گا، اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدرآباد کے علاقے سیری میں گدھے کی ٹانگ کاٹنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے والی اونٹ کی ایک ٹاگ کاٹ کر الگ کر دی تھی جسے ایک فلاحی ادارے نے کراچی سینٹر منتقل کیا۔

سینیٹر عینی مری نے سینٹر جا کر زخمی اونٹ کے علاج کا جائزہ لیا جبکہ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سماجی تنظیم اونٹ کا بہترین علاج کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں