The news is by your side.

Advertisement

اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے: سید مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلےالیکشن میں بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم  ہوں گے، ان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا.

انھوں نے مزید کہا کہ جب سے ملک بنا ہے، سندھ کو پہلی مرتبہ کم حصہ مل رہا ہے، ہمیں 120 بلین روپے کم ملے ہیں، صرف پیسے ہی کم نہیں ملے، بلکہ پانی بھی کم مل رہا ہے.

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جنگیں فوج نہیں قومیں لڑتی ہیں، پی پی پی قیادت میں قوم متحد ہوئی، چند دن پہلے جنگ کی کیفیت کا کچھ ماحول تھا، آصف زرداری، بلاول بھٹو کی کوششیں تھیں، جو ملکی قیادت متحد تھی.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو اور  اسد عمر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس  کے بعد دورہ تھر میں وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. انھوں‌ نے بلاول بھٹو کے انگریزی میں تقریر کرنے کے عمل کو بھی آڑے ہاتھ لیا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں