پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی میں کسی کی پگڑیاں نہیں اچھالی جاتیں، سب کو بحث کا موقع ملتا ہے: مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2000 سے 2015 تک بڑا مشکل دورتھا، امن و امان کی صورت حال خراب تھی، کراچی میں بہت سے ایسے علاقےتھے، جہاں داخل ہونامشکل تھا.

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتی مشینری جب تک بااختیارنہیں ہوگی، مسائل حل نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی، اپوزیشن، سول سوسائٹی کو مل کر گولز حاصل کرنے ہیں، سوشل پروٹیکشن پروگرام بجٹ میں لائیں گے، سماجی تحفظ پروگرام ہماری پارٹی کا منشور ہے، مختلف پارٹیز کے لوگ بلائیں گے، جن سے ڈائیلاگ کریں گے.

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کسی کی پگڑیاں نہیں اچھالی جاتیں، ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی ہے، سندھ اسمبلی میں سب کو کھل کر بحث کرنے کا موقع ملتا ہے.

مزید پڑھیں: پاکستان بھر سے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ملا تو کر کے دکھائیں گے: مراد علی شاہ

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ تھرکوئلے سے جو معاشی ترقی ہوگی، اس کے لئے تھر فاؤنڈیشن بنائی ہے، تھر وسائل سے جو رائلٹی آئے گی، اسی سے سرمایہ کاری کریں گے، جو  ٹیکس دینے کی سہولت رکھتے ہیں، وہ ہی ٹیکس دیں گے، جو ٹیکس نہیں دے سکتے، ان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالیں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں