جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

احتساب غیرجانب دارانہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا: مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو معلومات مانگی گئیں، وہ بر وقت فراہم کی گئیں. چیف جسٹس نے جب پہلے بلایا تھا، تب بھی حاضر ہوا تھا، آئندہ بھی حاضر ہوں گا.

انھوں نے احتساب کاعمل ضرورہوناچاہیے، لیکن یہ عمل غیر جانب دار ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بھی ملاقات کے لئے بلائیں گے، ملاقات کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کو آصف زرداری اورفضل الرحمان تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا.


مزید پڑھیں: ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا،چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو  ابھی کچھ نہیں پتا، وہ سیاست میں نئے نئے ہیں. بچپن سے پیپلزپارٹی کو توڑنےکی باتیں سنتے آرہے ہیں، تھر میں پانی کی فراہمی کے لئے پہلے سے چار گنا زیادہ فنڈزدے رہے ہیں.

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سندھ میگا منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا تھا، مگر شہر میں نہ ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے. وزیراعلیٰ سندھ کو کل چیمبر میں بلوالیا ہے۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں