بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے‘ مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اورانرجی کے مسائل حل کردیے تو اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت ددگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہمیں صوبے میں توانائی بحران پرقابو پانا ہے، اگر یہ دونوں کام کرلیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوپالیسی بنا کردینے کی ہدایت کردی۔

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی‘ مراد علی شاہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں گے اس کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں