جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مراد علی شاہ، فیصل واوڈا سمیت 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سمیت 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لیے ایف آئی اے نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہیں، ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست کے مطابق 60 امیدوار برطانوی شہریت کے حامل ہیں، 26 امیدواروں کے پاس امریکی، 24 کے پاس کینیڈین شہریت ہے، تین امیدواروں کے پاس آئرلینڈ اور دو کے پاس بیلجیم کی شہریت ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بعض امیدواروں کے پاس سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین، اور ازبکستان کی شہریت ہے۔

ایف آئی اے نے دہری شہریت کے امیدواروں کے پاسپورٹ اور سفری تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہیں، معروف سیاست دانوں میں مراد علی شاہ، فوزیہ قصوری، احمد یار ہراج، کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے، فیصل واوڈا، نادر لغاری امریکا کی شہریت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ دہری شہریت کا حامل شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دوسرے ملک کی شہریت ترک کرنا ضروری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں