جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اگر صفائی نہ ہو تو کچرا ڈی سی ملیر کے دفتر پر پھینک دیں، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے ناقص انتظامات پر ذمہ داران کو جلد از جلد صفائی کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ طارق روڈ کے علاقے بہادر آباد پہنچیں جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کیں اور اُن کی شکایات سُنیں، مراد علی شاہ نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ بھی صفائی کے کام میں اپنا کردار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو دیکھ کر شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس دوران ایک بچے نے اُن کے ساتھ سیلفی لینے کی اجازت طلب کی جس پر وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ ’’بیٹا پہلے کام کرنے دو بعد میں تصاویر بنواتے رہیں گے، میں یہی کراچی میں ہوں کام سے فارغ ہوکر دوبارہ اس علاقے میں آوں گا‘‘۔

- Advertisement -

بعد ازاں وزیر اعلٰی شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ملیر پہنچے اور وہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی سی ملیر پر اظہار برہمی کیا،مراد علی شاہ نے صفائی کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے وہاں کھڑے ملازمین کو ہدایات کیں کہ اگر کچرا صاف نہ ہو تو ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر پھینک دیا جائے‘‘۔

وزیر اعلیٰ نے قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں بارش کے  پانی کی تاحال نکاسی نہ ہونے پر  اتنظامیہ کو ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ واپسی پر مجھے پانی نظر نہیں آنا چاہیے‘‘۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ’’اگر دئیے گئے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو متعلقہ افسران کو برطرف کردیا جائے گا، جو کام کرسکتا ہے وہ رُکے ناکارہ لوگوں کی سرکاری محکموں میں کوئی جگہ نہیں ہے‘‘۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر بلدیات سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں