منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ آج نیب میں پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آج ایک اور بڑی پیشی ہوگی، نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ، دادوشوگرملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

تحریری سوال نامہ بھی دیا جائے گا، مرادعلی شاہ کا بیان ڈی جی نیب عرفان منگی خود ریکارڈ کریں گے۔دریں اثنا ڈی جی نیب نے انتظامیہ کو سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے 20 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو سکرنڈ،کھوسکی،دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگرملز کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر طلب کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےاومنی گروپ کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

قومی احتساب بیورو شوگر ملز کو دی جانے والی سبسڈی کےمعاملےپر بھی تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران بہت سی اہم باتیں سامنے آئیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کی نظرثانی درخواستیں خارج

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بینکنگ کورٹ کراچی نے نیب کی جانب سے دائر کردہ تمام ریفرنسز راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تمام ملزمان کو آئندہ راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہی پیش کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی تفتیش کے لیے نیب دفتر پیش ہوچکے ہیں جہاں دونوں نے 45 منٹ سے زائد تفتیشی حکام کے سوالات کے جوابات بھی دیے، اس موقع پر نیب نے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں