لاہور : وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، اسکولز بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔
Keeping a very close watch on COVID 19 cases in Schools of Punjab. Random testing is being done continuously. There is a slight increase in numbers but nothing alarming. Situation being analysed on daily basis. There is NO plan to close Schools as of right now. Please follow SOPs
— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 1, 2020
خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، لاہور میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول نیپئرروڈ کی ٹیچرمیں کوروناکی تصدیق ہوگئی۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے متاثرہ ٹیچر کو گھر قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیچر سےرابطےپر40سے زائدطلبہ اور عملے کے ٹیسٹ ہوں گے۔
واضح رہے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد 104554ہوگئی۔
ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمزید3افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد2365ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد97471 ہوگئی ہے۔