جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جو لوگ لوٹ مار کے پیسے نہیں دے رہے ہیں ان سے نکلوائے جائیں گے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرموصلات مراد سعید نے کہا ای بلنگ کا وعدہ کیا پوراکردیا، وزیراعظم نےملک میں احتساب اورشفافیت کاعمل شروع کیا، جولوگ لوٹ مار کے پیسےنہیں دےرہےہیں ان سے نکلوائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرموصلات مراد سعید نے این ایچ اے ای بلنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا این ایچ اےمیں ای بلنگ کانظام رائج کر دیا گیا،  وزیراعظم نےملک میں احتساب اورشفافیت کاعمل شروع کیا، ملک میں بہترگورننس سےمتعلق وزیراعظم عمران خان ایک وژن رکھتے ہیں۔

وزیرموصلات کا کہنا تھا کہ  ٹینڈرز کے نظام میں خامیاں دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، ای بلنگ کا وعدہ کیا پوراکردیا، ادارے میں احتساب کا عمل جاری  ہے،کچھ کیسزنیب کو بھیجے ہیں، این ایچ اےکوخودمختار اورسیاسی عمل دخل سےپاک ارادہ بنادیاہے۔

ای بلنگ کا وعدہ کیا پوراکردیا

مراد سعید نے کہا کہ  جن لوگوں نےلوٹ مارکی انہیں کہا جارہا ہے پیسےواپس کریں، جولوگ لوٹ مارکے پیسےنہیں دے رہے ہیں، ان سے نکلوایا جائے گا، این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ای بلنگ سے کمیشن کلچر کا خاتمہ ہو گا، شفافیت آئے گی، منصوبوں پرسب چیز یں واضح ہو ں گی، ملک بھر کی سڑکیں موبائل ایپ سے  منسلک کر رہے ہیں، اب تک 7سو کروڑ روپے وصول کیےہیں، ایچ اے کےریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے ادارے کومستحکم کیا جارہا ہے۔

وزیرموصلات نے مزید کہا ہم نے448کنال اراضی واگزارکرائی ہے، حکومت اپنےوسائل عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کرےگی، سرکاری گاڑیوں کاغلط استعمال روکنےکےلیےاین ایچ اےنےنیلامی کی۔

وزیراعظم کادورہ امریکاکفایت شعاری کی ایک مثال ہے

عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے مراد سعید  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کادورہ امریکاکفایت شعاری کی ایک مثال ہے، وزیراعظم جب امریکا گئے تو دنیا نے ہمارامقدمہ سنا، دنیا نے ہماری قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

5انھوں نے کہا سال میں این ایچ اےکاریونیو100ارب تک پہنچادوں گا، ماضی میں سفارشوں کےذریعےبلوں کوکلیئرکرایاگیا، این ایچ اے نےگرین اور کلین پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے، ماضی کےحکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے ملک قرضوں میں ڈوباہواتھا۔

قوم اپنی افواج کےساتھ کھڑی ہے،ہمیں اپنےشہداپرفخرہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہمارے10فوجی جوان دہشت گردی میں شہیدہوئے، قوم اپنی افواج کےساتھ کھڑی ہے،ہمیں اپنےشہداپرفخرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قبائلی اضلاع کاانضمام کیااوران کی نمائندگی صوبائی اسمبلی میں لائے، دشمنوں کی نظروں میں قبائلی اضلاع والااقدام کھٹکتاہے، ماضی میں جس طرح سےملک کولوٹاگیااس کےبارےمیں سوچناہوگا۔

مراد سعید نے کہا  ڈرائیونگ لائسنس پریو اے ای سے معاہدہ کیا جائے گا، نئی اتھارٹی سےلائسنس لینےپریواےای میں لائسنس کی ضرورت نہیں پڑےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں