جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مجھ سےاپوزیشن کےسات رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے، ضرورت ہوگی تونام بھی بتاؤں گا،مرادسعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا مجھ سےاپوزیشن کےسات رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے, ضرورت ہوگی تونام بھی بتاؤں گا، جس نے بھی عوام کاپیسہ لوٹا اس کو ڈی چوک پرپھانسی دیں گے اس کےاثاثوں کی ڈی چوک پرنیلامی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسمبلی کےایک سیشن پرکروڑوں روپےخرچ ہوتےہیں، عوام شام میں پوچھتےہیں اسمبلی سیشن میں عوامی ایشوزپرکیابات ہوئی، اپوزیشن لیڈرسیشن میں آتےہیں اورایک ہی سوال بارباردہراکرچلےجاتےہیں کہ ن لیگ پر کیا الزام ہے اور کس بات پرگرفتاریاں کی گئیں۔

[bs-quote quote=” جس نےبھی عوام کاپیسہ کھایااسےڈی چوک پرپھانسی اورجائیداد نیلام کرنی چاہیے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مراد سعید”][/bs-quote]

- Advertisement -

مرادسعید کا کہنا تھا کہ آئیں مل کرایک قراردادپیش کرتےہیں میں پڑھ کرسنادیتاہوں، جس نےبھی عوام کاپیسہ کھایااسےڈی چوک پرپھانسی اورجائیدادنیلام کرنی چاہیے، کیا اپوزیشن میری اس قراردادپراتفاق کرتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا سیشن میں عوام ایشوز کے بجائے ذاتی ایشوز پر بات کی جاتی ہے، کرپشن کےمیگااسکینڈل عوام کےسامنےہیں، کھربوں روپےقرضہ لیاگیالیکن کیاعوام کی تقدیربدلی گئی، ہزاروں سوال پوچھےجاتےہیں لیکن ان کاجواب ایک ہی ہوتاہےمیراکیاقصورہے،مرادسعید

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین کے لئےعوام سے پیسے لیے گئےاورانہیں ایک پلاٹ بھی نہیں دیاگیا، ایک پروجیکٹ میں الحمداللہ میں نے40کروڑکی ریکوری بھی کرلی ہے۔

[bs-quote quote=”میری ذمہ داری ہےکرپشن کرنےوالوں کوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا” style=”style-6″ align=”right” author_name=”مراد سعید”][/bs-quote]

مرادسعید نے کہا مجھ سےاپوزیشن کے7رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے، پہلاشخص جس نےکیسزنہ چلانے کے لئے رابطہ کیاابھی بھی ایوان میں بیٹھاہے، جس شخص نےاین آر او مانگاوہ ابھی بھی اس ایوان میں موجودہے، ضرورت ہوگی تواین آراومانگنےوالوں کے نام بھی بتاؤں گا۔

وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ جس نےبھی ملک کولوٹاان سب کا احتساب ہوگا، میرے محکمے میں بھی کرپشن ہوئی فائلیں موجود ہیں، 2 مہینے میں بھجواؤں گا، میری ذمہ داری ہےکرپشن کرنےوالوں کوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا، عوام ہمیں یہاں ان کےمسائل کےحل کے لئے بھیجتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں