اشتہار

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کردیا گیا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید وفاقی وزیر مقرر ہوگئے، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری بھی دے دی۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم سیکریٹریٹ نے سمری ارسال کی تھی، قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی تجویز پر سمری کی منظوری دی، جب کہ کابینہ ڈویژن بھی وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں۔

وزارت مواصلات نے ریونیو میں3ارب72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا، مراد سعید

دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50فیصد کمی کردی اور 46کروڑ روپے کی ریکوری کرکے ریونیو میں3ارب 72کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں