ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نوازشریف کے جیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں ، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا نوازشریف کے جیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ مجرم کوسیاسی رہنماپیش کرنےکی کوشش میں ناکامی ہی ملےگی، پرویز رشید روز اول سےکسی غلط فہمی کاشکارہیں، قوم نوازشریف کی وارداتوں سےغافل نہیں۔

وزفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف کےجیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے۔

منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا

مراد سعید کہا نوازشریف پرسارامقدمہ خودمسلم لیگ ن کےدوراقتدارمیں چلا، منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا، ڈان لیکس کےموجدبتائیں عمران خان نےنوازپرکون سا مقدمہ کیا۔

ان کا کہنا تھا شریف برادران کی جرات وبہادری کامظاہرہ قوم دیکھ رہی ہے، نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں۔

نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں

وزیرمواصلات نے کہا شعبہ ہائےزندگی کیطرح سیاست کی تطہیرکاعمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری کےبجائےقوم اصول،نظریےکی سیاست چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، مراد سعید

یاد رہے چند روز قبل مراد سعید نے کہا تھا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

ان کا کہنا تھا میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں