منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’’پی ڈی ایم میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، قوم نے لٹیروں کو مسترد کردیا، انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔

اے آرائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سرکس کو دکھایا جائے تو عوام کو تفریح میسر آئے گی، جی بی الیکشن، لاہور، پشاور، ملتان جلسے میں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹیف قانون سازی پر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی کوشش کی، جب یہ حکومت میں تھے تو زرداری کے گھر عوام کے پیسے سے چل رہے تھے، آصف زرداری نےعوام کے 316کروڑروپے کیمپ آفس کے نام پر اڑا دئیے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں،ان کا ملک میں کہیں بھی کوئی کیمپ آفس نہیں، عمران خان نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز دور میں رائیونڈ کی سیکیورٹی پر 2700 اہلکار تعینات کیے گئے، جن لوگوں نے بھوک و افلاس نہیں دیکھی ہوگی ان کو کیسے عوام کا احساس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کا اجرا ہوگیا،وزیراعظم عمران خان کا غریب کے لیے احساس ہی حکومت کا بڑا پروگرام بھی بن گیا،ملک میں ایکسپورٹ اورترسیلات بڑھ رہی ہیں،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں