اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کرتے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے موقف کے ثبوت میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی کتاب پیش کر دی.
مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے تو این آراو کے لئے امریکا کے بھی پاؤں پڑے گئے. بے نظیربھٹونے امریکی حکام سےکہا کرپشن کے چارجز سے نجات دلائیں اور ہمیں دوبارہ وزیراعظم بنا دیں.
انھوں نے دونوں کتابوں سے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ڈیل کرلیتے ہیں تو پھرانھیں امریکا کی بات بھی ماننا پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں:ؒ مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس گئے: مراد سعید کا پریس کانفرنس پر ردِ عمل
زرداری صاحب نےسی آئی اےکے ڈائریکٹرسےملاقاتیں کیں، جن میں حسین حقانی بھی ساتھ تھا، جو آج بھی پاکستان کے خلاف زہراگل رہاہے۔
مراد سعید نے الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے امریکی سفیرسے کہا، آپ ڈرون گراتے جائیں، ہم تشویش کر کے سوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف بیمارہوتے ہیں توسرکاری خزانے سے تین لاکھ ستائیس ہزارڈالرخرچ ہوتے ہیں، خصوصی طیارے نوازشریف کا انتظار کرتے ہیں، اس پر بھی عوام کا پیسہ ہی خرچ ہوتا تھا.