ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعاف کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعاف کرارہا ہے، پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی استعداد کار کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اداروں کو بہت نقصان پہنچا، بھرپور تعاون پر میڈیا کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں، موجودہ حکومت نے پوسٹل سروسز کی کارکردگی بہتر بنائی۔

مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز میں جدت لانے، خسارے پر قابو جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، پوسٹل سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی، ای کامرس موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں