اشتہار

سینئر لیگی رہنما: ‘محسن بیگ سے نہیں مرادسعید سے ہمدردی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے محسن بیگ سےکوئی ہمدردی نہیں ہے میری ہمدردی مرادسعیدکے ساتھ ہے ان کی عزت اچھالی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ کسی کوکوئی حق حاصل نہیں کہ وفاقی وزیرکی عزت اچھالے اسپیکر کو پارلیمان کا احساس ہوتا تو کیس اسمبلی میں اٹھایا جاتا اگر پارلیمان میں کیس اٹھایاجاتاتومرادسعیدکی عزت کاتحفظ کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود محسن بیگ سے پوچھتےہیں انہیں کس نےحق دیا محسن بیگ نےقانون توڑا ہے اسے جوابدہ ہونا ہو گا، عمران خان اور وزرا بھی گالیاں دیتے ہیں ان پر بھی پرچےہونےچاہئیں محسن بیگ کو ریلیز کریں اور پھر وہ عدالت کا سامنا کرے آئین اورقانون اجازت نہیں دیتاکہ کسی کی زبان بندکی جائے۔

- Advertisement -

محسن بیگ کی گرفتاری،آئی جی اسلام آباد کو پیر تک واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لیگی رہنما نے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں8فیصداضافہ کردیاگیا ادویات کی قیمت کابڑھنابھی عالمی مارکیٹ کا قصور ہے؟ گزشتہ2ماہ کےدوران بجلی کی قیمت بھی بڑھادی گئی وزیراعظم نےاعتراف کیاکہ ان کے وزرا نالائق ہیں۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال سےکرپشن کی باتیں ہورہی ہیں آج کرپٹ ترین لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ن لیگ دورمیں کابینہ رکن کیخلاف کوئی کرپشن کاکیس نہیں بنا شہبازشریف سواسال نیب کی جیل کاٹ چکےہیں ن لیگ کے 6سینئر لیڈرز کیخلاف کیس ہیں پرکوئی ثبوت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں