لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہرمحب وطن پراسوقت بغاوت کے مقدمات درج ہو رہےہیں، معزز جج کے سامنے بھی کہا تھا کیا اپنے لوگوں کیلئےآواز اٹھانا جرم ہے؟
مراد سعید کا کہنا تھا کہ جج سے پہلی پیشی پرگزارش کی ان کوبلائیں جو مقدمات درج کررہےہیں، ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ جعلی مقدمات بناتےہیں؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہید ارشد شریف پر بھی 12جعلی ایف آئی آرز درج کئےگئے، شہید ارشد شریف پر زمین تنگ کر دی گئی تھی ، کیاارشد شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ جھکتا نہیں تھا حق اور سچ کی آواز تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ مجھے تو اب اتناپتہ ہے کہ جس دن میں تقریر کروں اگلے دن پیشی ہوتی ہے ، کیا حکومت بدلنے کی مخالفت کرنا مجرم ہے یا کسی اورکی سازش کاحصہ بننے والے مجرم؟ امن کی بات کرنا جرم ہے یا اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ کا حصہ بنانے والے؟
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالرز کیلئے اپنے لوگوں کا سودا کرنیوالےمجرم ہیں یا اپنے لوگوں کوبچانیوالے؟ میں اعلان کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑتا رہوں گا اور اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بننے دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنے ملک اور اپنی قوم کےلئے سمجھوتہ نہیں کر سکتا ، عمران خان کوروک نہ سکے توحملہ کیاگیا،کیسزبنے،ارشد شریف کوشہید کیاگیا، کس کس کو بولنے سے منع کروگےکس کس کو روکو گے ، یہ ملک بدل چکا ہے اب ان ہتھکنڈوں سےکسی کو قابو نہیں کر سکتے۔