اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت کوبتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرناجانتے ہیں، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں مودی کے بیانات اور بھارت کے سیاسی رہنماؤں کی تقریروں کا اس ایوان میں حوالہ دینا ہوگا، ہم مقبوضہ کشمیر میں مظالم سہنے والے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، آپس میں اختلافات ہوسکتے ہیں مگرملک کیلئے سب ایک ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے شہید ہونے والے پاکستانی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، مودی کا اپنے جنون میں ہر منظر الٹا ہی نظر آرہاہے۔
اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے
وفاقی وزیر نے کہا بھارت کو پاکستانی سرحد عبور کرنے کی جرات نہیں ہوسکتی، پاکستان کا ہر بوڑھا، جوان اور بچہ بھارت کے خلاف کھڑا ہے، ترکی، سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگرممالک پاکستان کے ساتھ ہیں، ہمیں عالمی محاذ پر بھارتی پروپیگنڈے کو ختم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، ہم جنگوں میں پلے بڑھے ہیں بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہاہوگیا ہے۔
بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی
مراد سعید نے کہا بھارت کو بتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت بےنقاب ہوگیا، ہم نےان دیکھےدشمن کامقابلہ کیاتم توصاف نظرآرہے ہو۔