ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جلدپوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا پاکستان پوسٹ کاریوینو آٹھ ارب سے بڑھ کر چودہ ارب ہوگیا ہے، جلدپوری دنیامیں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے، پاکستان پوسٹ کاگزشتہ سال اس وقت تک ریوینو8ارب تھا اور رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریوینو 14 بلین ہوگیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا، تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔

وزیر مواصلات نے کہا پاکستان پوسٹ جلدلاجسٹک سیکٹرمیں انقلاب برپا کرے گا، بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگیاں بھی مانگ لی ہیں، سامان زیادہ ہونے سے مزیدبوگیاں درکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا جلدپوری دنیامیں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کاآغازکیاجائے گا۔

مزید پڑھیں : میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

یاد رہے چند روز قبل وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعارف کرائیں گے، پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں