جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ساڑھے 11، پوسٹل سروس کا 6 ارب ریونیو بڑھایا: مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے کہنے پر ہم نے ریونیو بڑھائے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ساڑھے 11 اور پوسٹل سروس کا 6 ارب ریونیو بڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے، احسن اقبال سے کہتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے۔ کرپشن کے خاتمے تک ترقی کی منازل طے نہیں کی جا سکتی۔

مراد سعید نے کہا کہ وزارت مواصلات کے اخراجات میں نمایاں کمی لائے، ملک کے دیگر اداروں کے اخراجات میں بھی کمی لائیں گے۔ ملک میں 50 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ اسکول جانے سے محروم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جس جس نے ملک لوٹا اس سے پیسہ واپس نکالیں گے۔ احسن اقبال کے کیس سے آغاز کر دیا ہے۔ احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی ہو کر وزیر مواصلات کی جگہ دستخط کرتے رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے زیر استعمال کوئی گاڑی نہیں، احسن اقبال سے 5 سوال پوچھے انہوں نے جواب نہیں دیا۔ کمیشن میں ارکان 10 سال کے قرض کا کھرا نکالیں گے۔ ملک لوٹنے اور معاشی بدحالی کا شکار کرنے والوں کا حساب ہونا چاہیئے، صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی بلکہ وصولی بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منسٹری میں انٹرٹینمنٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔ ہم نے ای بڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا، قرضوں پر کمیشن کا بننا ہمارے منشور میں شامل ہے، نیشنل ہائی وے سے 4 سو 30 کروڑ روپے وصول کر چکے ہیں۔ وصولی وزارت مواصلات کمیشن میں ایک ہفتے میں جمع کروائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ وزیر اعظم کے ہر اعلان پر عمل کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریونیو بڑھائیں گے تو ہم نے ریونیو بڑھائے۔ این ایچ اے میں ساڑھے 11 اور پوسٹل سروس کے ریونیو 6 ارب بڑھائے۔ لیاری ایکسپریس وے میں 34 کروڑ کی وصولی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں