بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کیا، وزیر مواصلات نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن ہم نے کہیں بھی راستے بلاک نہیں کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ان کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ کہیں کنٹینرنہیں ہوگا۔ انہوں نے صرف جلسہ کرنے کا کہا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کبھی عوامی نہیں رہی، مولانا کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ چلے جانے کا دکھ ہے، ان کے جانے کے بعد آج کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچی ہے، مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس بھی گئے تھے مگر کام نہ بنا۔

آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے، یہی حال ان کا ہے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے آج تک دھاندلی کیخلاف کسی عدالت میں اپیل نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں