12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار اور عوام کا اعتماد بحال کیا، عوام کو روزگار ملا، سمندرپار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی سے دگنا خسارہ تھا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان پوسٹ سے1575افراد کو روزگار ملا، حکومت نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پراستوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان پوسٹ میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سروس شروع کی اور ادارے میں پارسل ٹریکنگ کا آغاز کیا، پاکستان پوسٹ2020میں ملک کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہوگا۔

مراد سعید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ4634پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید تھے، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ان تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،سمندر پار پاکستانی وزیراعظم کے دل کےبہت قریب ہیں،۔

انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری مہم کی تحت وزراء کی تنخواہوں میں10فیصد کٹوتی کی گئی، وزراء کا انٹرٹینمنٹ الاؤنس بھی ختم کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کردیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے ماضی میں بڑا رابطہ رہا ہے۔

ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، سمندر پار پاکستانی سال میں ایک مرتبہ وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ گھر کو چلانے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی سہاراملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں