ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مرادسعید سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ایپلٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا۔

مرادسعید کو سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا ریلیف مل گیا۔ ایپلٹ ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل منظور کر لی۔ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نےاعظم سواتی اور خرم ذیشان کی اپیل بھی منظور کر لی۔ اعظم سواتی کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلئے اپیل منظور کی گئی۔

- Advertisement -

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ اداروں کو کہتا ہوں کہ اعظم سواتی اور مرادسعید کی آواز گونجےگی، کوشش ہو گی بدلہ لینے کے بجائے ایسی روش اپنائی جائے ملکی معیشت بہترہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں حق کی بات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں