تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کو اپنی مقبولیت کا زعم ہے تو میں اس کی مرضی کے میدان میں مقابلے کیلیے تیار ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیر خارجہ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی اجلاس میں بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیرخارجہ کی تقریر ہر لحاظ سے شرمناک اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاس ہے، پرچی چیئرمین کو مقبولیت کازعم ہے تو اسکی مرضی کے میدان میں مقابلے کو تیار ہوں۔

مراد سعید نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کی گود میں بیٹھنے والی کٹھ پتلی جماعت انتخابی میدان میں کیا خاک مقابلہ کریگی، بلاول کو دھاندلی کرنیوالے تک پہنچنے میں دلچسپی ہے تو اپنے والد کی طرف رجوع کریں، پرچی چیئرمین کے کرپٹ والد نے نواز شریف اور مولانا کے ساتھ مل کراخلاقیات کا جنازہ نکالا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین کی جماعت نے ہمیشہ سرکاری مشینری سے اقتدار کا راستہ بنایا لیکن جب بھی عوام کو آزادانہ انتخاب کا موقع ملا انہوں نے کرپٹ جماعت کو سر سے اتار پھینکا، سندھ پر یہ ٹولہ طاقت، دولت اور دھونس کے ذریعے قابض ہے اور صوبے میں بلدیاتی انتخاب کے پہلےمرحلے میں دولت اور غنڈہ گردی کا عملی مظاہرہ قوم نے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی وصیت پر سیاست میں آنیوالے کی وجہ سے پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہورہا ہے، ان میں رتی بھر بھی غیرت ہوتی تو اسمبلی میں سیاہ کرتوتوں پر اترانے کے بجائے قوم سے معافی مانگتا، وقت قریب ہے انشا اللہ قوم چوروں کے کنسورشیم کی سیاست ایک ہی وقت میں دفن کرےگی اور 2 جولائی کو تباہی کیخلاف قومی ردعمل میں اسے اپنا چہرہ دیکھنے میں سہولت ہوگی۔

مراد سعید نے کہا کہ مداخلت کاروں کی آشیرباد سے ضمیروں کی منڈی سجا ئی گئی، سازش کرنے والے ہمیشہ چور دروازوں کی کھوج میں رہیں گے لیکن عمران خان سازشوں اور مداخلت کے انہی سلسلوں کیخلاف میدان میں ہیں، جس دن شفاف الیکشن منعقد ہوئے سندھ ان بھیڑیوں کے شکنجے سے نکل جائیگا، چوروں کومہنگائی کی صورت میں عوام سے غلامی کی قیمت وصولی کی مزیداجازت نہیں دینگے۔

Comments

- Advertisement -