اشتہار

مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس گئے: مراد سعید کا پریس کانفرنس پر ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی سیاست پر اگر کسی کو کوئی شک تھا بھی تو آج دور ہو گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ مولانا کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس تو گئے مگر کام نہ بنا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کی سیاست میں قومی وسائل کی چوری، کرپشن حلال اور جائز ہیں، کوئی بھی قیمت ادا کر کے مولانا کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

مراد سعید نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مولانا مکمل طور پر بے روزگار ہیں، مولانا کو نوکری ملنے کا خاطر خواہ امکان بھی موجود نہیں، مولانا جتنے جتن کر لیں یہ 5 سال صبر کرنا ہوگا، 5 سال ہی کیوں اس کے بعد بھی صبر ہی کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیر برائے مواصلات نے مزید کہا کہ مولانا کو نوکری ملے گی نہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست بچے گی۔

واضح رہے کہ آج پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، ملک میں پارلیمانی نظام پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مل کر بنایا، مشرف کے خلاف بھی مل کر ساتھ چلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں