ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے پہلا یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

حکومت پاکستان کے پہلے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب 4 ہزار نوجوان آج سے پاکستان پوسٹ میں ہنر سیکھیں گے، ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس، فرنچائز مینجمنٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ای کامرس کے شعبے میں ہے، عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، دونوں وزارتیں مشن کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گی۔

مراد سعید نے کہا کہ نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ بہترین ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے اپنا پراجیکٹ سامنے لانے کا موقع دیں گے، پاکستان کی اصل طاقت نوجوان کو خود کفیل بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم نے ضرورت مند طلبہ کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور روزگار نہ ملے تو نوجوان منشیات اور جرائم کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter