اسلام آباد: وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اداروں کونقصان سے نکال کر منافع بخش بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید نے ایکسپورٹ پارسل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاوژن ہے، بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، یاکستان میں پوسٹ کی کارکردگی کےاقدامات کررہےہیں، میں کہتاہوں پاکستان پوسٹ آپ کا دوست ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ اداروں کونقصان سے نکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، پاکستان پوسٹ بھی خسارے میں جانےوالاادارہ ہے، ہم پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکالیں گے، پاکستان پوسٹ175 فیصد سستا پارسل پہنچاتا ہے۔
[bs-quote quote=”اداروں کونقصان سےنکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مراد سعید "][/bs-quote]
وفاقی وزیر نے کہا پاکستان پوسٹ 72گھنٹےکی گارنٹڈ پوسٹل سروس دےگا، ہم پارسل کی بروقت ڈیلیوری کی ضمانت دے رہے ہیں ، ہم نے قدم آگے بڑھانا ہے اور پوسٹ آفس کے نظام کو عوام نے بہتر بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں کیلئے اس ادارے کو مضبوط بنانا ہے، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے، ہم نجی شعبےکو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا آن لائن سروس میں پک اپ سروس بھی متعارف کریں گے اور ایپ کو آسان بنانے کی کوسشش کریں گے، ائیر پورٹ پر جلد کسٹم کلیئرنس کیلئے ایک ڈیوٹی آفیسر تعینات کریں گے، فروری میں ای ایم ایس سروس کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین سے بات کرتاہوں انہیں یقین ہے ہم ایک ٹیم ہیں، ای کامرس بہت بڑی مارکیٹ ہے اس میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے، ہم 25 جنوری تک پاکستان پوسٹ کی برانچوں میں 15 ہزار کا اضافہ کریں گے۔