اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جب بھی ان کے مقدمات کھلتے ہیں، یہ سب آپس میں مل جاتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کیا. مرادسعید کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن والوں ملتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے دیکھے گئے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ فالودے والے، رکشے والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے ملے، اب کبھی سندھ، کبھی پنجاب کا نعرہ لگا کر وفاق کو کمزورکرنے کی باتیں ہوتی رہی ہیں، مگر ہر کیس کھلےگا، سب کو حساب دینا ہوگا، ان کی نظروں کے سامنے پاکستان ترقی کرے گا.
مزید پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا
انھوں نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر اور رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف گالم گلوچ کا الزام لگا کر چلے گئے، شہبازشریف نے بینر لگائےتھے سنڈےہویامنڈےروز کھاؤ 2انڈے، شہبازشریف نےخودمرغوں،انڈوں کےکاروبار کے لئے حمزہ شہباز کو آگے کیا، آج اس پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے ،شہبازشریف
مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج تو سابقہ وزیرخارجہ و بجلی نہ پانی خواجہ آصف نے بھی اسمبلی میں بات کی، جو امریکا میں جاکر کالعدم تنظیموں کو تسلیم کرنے کی باتیں کرتے رہے، خواجہ آصف امریکا گئےتو ٹرمپ دھمکی پر پارلیمنٹ نےقرارداد پاس کی.
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری لے کرآئیں گے، اپوزیشن لیڈرنے سوالات اٹھائے جوابات سننے کا وقت آگیا، تو پارلیمنٹ سے بھاگ گئے.