بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پرچی والا چیئرمین پھپھو اور پاپا کی لوٹ مار کا جواب دے، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والا چیئرمین پھپھو اور پاپا کی لوٹ مار کا جواب دے، بلاول زرداری کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژڈ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژڈ ہیں۔

نیب پھوپھو کو گرفتار کرتا ہے تو پرچی والا حادثاتی چیئرمین بجٹ پر تبصرے کرتا ہے فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ جوتقریربلاول کو بجٹ پریاد کرائی گئی وہ انہوں نے پھوپھو کی گرفتاری پر کر ڈالی، فریال بی بی کو کسی سیاسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ نواز حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کیس پر گرفتار کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین ان کے والد اور پھوپھو کے پاس لوٹ مار کا جواب نہیں، پرچی والاحادثاتی چیئرمین دھمکیاں نہیں بڑوں کی لوٹ مار کا جواب دے۔

مزید پڑھیں: نیب کو سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر محاذ پر لڑے گی، فریال تالپور بہادر خاتون ہیں، نیب کو سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پرویز مشرف نے نیب کو سیاسی انتقام کے لیے بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں