اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

”عمران خان نے حقیقی آزادی اور خود مختاری کا مقدمہ لڑا“

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی حقیقی آزادی اور خود مختاری کا مقدمہ لڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش ہوتی ہے، بیرونی سازش کے آلہ کا ریہاں بیٹھ کر ان کی مدد کرتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا، لانگ مارچ میں پورے پاکستان کے عوام کو دعوت دی گئی، لانگ مارچ صرف پی ٹی آئی کا نہیں پورے ملک کا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں، چاند رات سے لانگ مارچ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی سازش کے سہولت کار نہیں کر سکتے، پاکستان کے عوام اپنی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی اور خود مختاری کا مقدمہ لڑا، عمران خان نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی اور اڈے دینے سے انکار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں