جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح کردیا، صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت  حاصل کر سکیں گے، مراد سعید کا کہنا ہے نئی سروس سےادارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کے آغاز کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں ای کامرس کابزنس ایک ارب ڈالرتک جائے گا، پاکستان پوسٹ اہم ملکی ادارہ ہے، جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کا مجموعی خسارہ 52ارب روپے تھا، ای کامرس سروس سے 120 ادارے منسلک ہو چکے ہیں، کاروبار کرنے والوں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری افراد کو ایک جگہ لائیں گے، عوام ہمیں خامیاں بتاتےجائیں ہم انہیں دورکریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کاعمران خان کا خواب پورا کریں گے، عمران خان کی سیاسی تربیت سےبننے والی ٹیم پاکستان بدلے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عثمان بزدار کے وزیراعلی بننے پر سب کو خوش ہونا چاہیے تھا، انھیں عوامی مسائل کی بہتر سمجھ ہے، وہ پنجاب کی حالت زار بدلیں گے، ان کے گھر پرپولیس کی نفری تعینات نہیں۔

عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے، مراد سعید

خیال رہے کہ اس سروس سے صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور مہنگی نجی کوریئر سروسز کی نسبت پاکستان پوسٹ کم چارجز وصول کرے گا

مراد سعید کا کہنا ہے کہ آن لائن بزنس کرنے والی بڑی کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں، عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے، ، پاکستان پوسٹ کو صارفین کی آن لائن شاپنگ کا ڈیلیوری پارٹنر بنا رہے ہیں، عوام قومی ادارے پر انحصار کریں، بہتری محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں رہا ہے، پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر مملکت نے پاکستان پوسٹ کی ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی۔ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں